شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی دیپیکا پڈوکون کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ایچ این ریلائنس فائونڈیشن ہسپتال آمد

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فائونڈیشن ہسپتال پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق دیپیکا کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس گاڑی میں ہسپتال پہنچے۔

شاہ رخ خان سے قبل کئی اہم اور ممتاز شخصیات دیپیکا اور رنویر سے ملنے وسپتال آچکے ہیں، جن میں ایشیا کے دولت مند ترین شخص مکیش امبانی بھی شامل ہیں۔مکیش امبانی سب سے پہلے پہنچے اور انھوں نے دیپیکا اور رنویر کو انکے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی۔