شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے بھی ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھ دیا، پہلی ویب سیریز کا ٹریلر شیئرکردیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی آخر کار ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھ ہی دیا۔شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔انہوں نے یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسی سر زمین جہاں محبت میں پڑنا آپ کی زندگی کو ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہایک ایسا باغی جوڑا جوکہ اپنے ارد گرد معاشریکی حدود توڑنے کی ہمت کرتا ہے، اب کیا ان کی محبت زندہ رہے گی؟اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے پروڈکشن ہاوس ریڈ چیلیز کے بینر تلے بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے اور فلم 25 فروری کو بھارت کی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم بطور پروڈیوسر رکھا ہے کیونکہ اس فلم میں وہ اداکاری کرتے نظر نہیں آئیں گے۔