اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فلم’’دیوداس‘‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی گئی
پرانی تصویر شیئر کر دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’دیوداس‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر
کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان منکسر مزاج اور بااخلاق انسان ہیں۔ عتیقہ اوڈھو ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘
میں دکھائی دی تھیں۔