کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی معاملے میں جو ذمے دار ہوگا اسے سزا ملے گی‘مری واقعے پر حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ،حکومت کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے ‘ جب واقعہ پیش آیا حکومتی لوگ اپنی میٹنگ کررہے تھے‘ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے،ماسک کا استعمال کریں۔
منگل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے،ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ مری واقعے پر حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ،حکومت کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ جب واقعہ پیش آیا حکومتی لوگ اپنی میٹنگ کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اسلام آباد سے گھنٹہ دور سانحہ ہوتا ہے حکومت کا ردعمل دیکھ لیں، پہلے تعریفیں کی جارہی تھی مری میں کئی گاڑیاں چلی گئیں، ایسی بے حس حکومت ہم نے نہیں دیکھی۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ یہ حکومت ہر کسی کا الزام کسی اور پرڈال دیتی ہے ، آٹا،چینی کا بحران ہوتا ہے تو سندھ حکومت پرڈال دیتے ہیں۔ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے،ماسک کا استعمال کریں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ یہ حکومت ہر کسی کا الزام کسی اور پرڈال دیتی ہے ، آٹا،چینی کا بحران ہوتا ہے تو سندھ حکومت پرڈال دیتے ہیں۔