اروشی روٹیلا

شاہ خان کے بعد میں بہترین پروموٹر ہوں، اروشی روتیلا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)نامور رقاصہ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے خود کو شاہ رخ خان کے بعد سب سے بہترین پروموٹر قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اکثر اپنے بیانات کے باعث انٹرنیٹ پر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اروشی نے دعوی کیا کہ لوگ انہیں شاہ رخ خان کے بعد بہترین پروموٹر قرار دیتے ہیں۔انٹرویو میں جب اروشی سے پوچھا گیا کہ لوگ انہیں خود پسند کیوں کہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا، میں اپنے کام میں مکمل طور پر مگن ہوں۔ اگر لوگ ایسا کہتے ہیں تو وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ فلموں کی پروموشن کے معاملے میں شاہ رخ خان کے بعد اروشی روٹیلا بہترین پروموٹر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ریچر سیزن 3 کے ہالی ووڈ میکرز نے بھی مجھے اپنی سیریز کی پروموشن کیلیے رابطہ کیا، اگر ہم فنکار فلموں کو پروموٹ نہ کریں تو اور کون کرے گا؟اروشی نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ بچوں کو ڈانس سکھاتی رہی ہیں اور ایک وقت پر ڈاکو مہاراج کے بعد IMDb پر نمبر ایک اسٹار بھی رہی ہیں۔

اروشی کے اس بیان کا ویڈیو کلپ جب ریڈٹ پر شیئر ہوا تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، یہ سب جان بوجھ کر کہتی ہے تاکہ لوگ اس پر ٹرول کریں اور وہ خبروں میں رہے۔ یہ اس کی حکمتِ عملی ہے تاکہ خبروں میں جگہ بنائے رکھے۔ایک اور صارف نے لکھا، وہ کریِنج ہے، مگر اس کی کریِنج میں اعتماد بھی ہے۔، ایک نے تبصرہ کیا، کم از کم اس بار خود کو شاہ رخ سے اوپر تو نہیں کہا۔