شاہد آفریدی 165

شاہین نے شاٹ کھیلا تو دعا کی بس چھکا ہوجائے،شاہد آفریدی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل 7 کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان اور اپنے ہونیوالے داماد شاہین آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہین نے شاٹ کھیلا تو دعا کی بس چھکا ہوجائے۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک ورچوئل انٹرویو وائرل ہوگیا جس میں سابق کپتان نے بتایا کہ شاہین کی بیٹنگ کے دوران انہوں نے دعا کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شاہین نے جب شاٹ کھیلا تو مجھے پتا تھا کہ بال مڈل نہیں ہوا، تھوڑا سا بال بلے کے اوپر لگا ہے جس کے بعد میں نے اللہ سے دعا کی یااللہ اس بال کو باہر بھجوادے۔سابق کپتان نے کہا کہ اس روز میں شاہین کے شاٹ پر پْراعتماد نہیں تھا کہ یہ چھکا ہوجائیگا۔دورانِ گفتگو اسٹار آل راؤنڈر نے ایک بار پھر شاہین آفریدی کی پی ایس ایل 7 میں کارکردگی کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں