حسن علی 101

شاہین شاہ کی انجری کے باعث حسن علی کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ شاہین شاہ اسکواڈ کے ساتھ موجود ہوں گے ، علاج کے لیے دبئی میں ہی رہیں گے تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین شاہ کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں