اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری ہے ۔
بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی این سی اے میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن کر رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔









