ابو ظہبی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قرنطینہ میں اپنے کمرے میں ورک آؤٹ کرتے ویڈیو شیئر کردی جو وائرل ہوگئی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک کمرے میں ورزش کرتے ہوئے اپنی 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔شاہین شاہ کے اس ‘روم ورک آئوٹ’ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران فالتو وقت میں بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔
