شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کا ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹوئٹ

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹوئٹ کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم اس ہار کو اپنی طاقت بنا کر ایک بار پھر بہترین کارکردگی پیش کر یں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔