شاہین شاہ آفریدی 171

شاہین شاہ آفریدی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل محمد عباس نے 2018 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ سری لنکا کیخلاف محمد عباس اور محمد آصف نے 2006 ء میں 17 ،17 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں