شاہین شاہ آفریدی 194

شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کے منتھ آف دی پلئئرز کیلئے نامزد تین بہترین پرفارمرز میں شامل

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)آئی سی سی نے اگست کے منتھ آف دی پلئئرز کیلئے نامزد تین بہترین پرفارمرز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نامزدگی کر دی ۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین پلئیئر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارت کے جسپریت بھمرا بھی نامزدگیوں کی فہرست کا حصہ بنے ہیں۔کسی ایک بہترین کرکٹر کے چنائوکے ووٹنگ پراسس میں آئی سی سی کی نامزد کردہ کمیٹی ارکان کے ساتھ شائقین کرکٹ کی آرا کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ شائقین ووٹ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔آئی سی سی ایک ماہ بعد اگست کے بہترین کرکٹر کے نام کا اعلان کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں