بی بی ایل

شاہین، حارث، رضوان، حسن اور شاداب بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، حارث رف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل)کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رئوف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں، شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا جبکہ حارث رئوف ایک بار پھر میلبرن سٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنایا ہے.

اس کے علاوہ فاسٹ بائولر حسن علی ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا تھا، بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سڈنی سکسرز سے تقریباً 10کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا تھا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریبا پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔