شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ قرار دے دیا۔مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

شاہد آفریدی نے انہیں کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے پر سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں

سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں

ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی

نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سریش رائنا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے

کھیل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کےمطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئٹی میچوں کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

سابق بھارتی کپتان نے 6 سال قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 350 ون ڈے

اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔