شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں بالخصوص شاداب خان کو جارحانہ بیٹنگ پیش کرنے پر سراہا اور اسے مخالفین کو بہترین جواب قرار دے دیا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل اسی طرح بغیر کسی خوف کے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ۔

آپ اپنے مخالفین کا سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے شاداب خان کی نصف سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ورلڈ کلاس بالرز میں شاداب خان نے بائولنگ کے ساتھ ساتھ شاندار بلے بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔انہوں نے شاداب کو مین آف دی میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی اور آگے جانا ہے لیکن آج کے میچ میں آپ ہی میرے مین آف دی میچ ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف شاداب خان نے 22گیندوں پر 52رنز بنا کر جارحانہ پرفارمنس دی۔