شان مسعود

شان مسعود کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز کے ساتھ چوتھی سنچری جڑ دی

مانچسٹر (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے

کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری کے

علاوہ کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔ جمعرات کو ماچسٹر کے مقام پر جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز شان

مسعود میزبان باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور ان کی ایک نہ چلنے دی۔ شان مسعود نے انگلش باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے

نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے 156 انفرادی رنز بناکر میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ اس دوران

انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 319 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد

سے 156 رنز بنائے۔ انکو سٹورٹ براڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔