شان شاہد 223

شان شاہد اور شفقت امانت علی جلد نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئینگے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکار شان شاہد اورگلوکار شفقت امانت علی جلد ہی نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر شفقت امانت علی کے ہمراہ اپنے پراجیکٹ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت جلد پاکستان کے لیے فخر سے موسیقی کرنے والے شفقت امانت علی اور میں جلد ہی ساتھ نظرآئیں گے

جبکہ دوسری جانب شفقت امانت علی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اداکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہترین دوست اور پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار شان شاہد کے ساتھ وقت گْزارنا اور نئے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کرنا اچھا لگا۔

گلوکار نے اپنے نئے پراجیکٹ بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ نئے گانے کو تحریر ،کمپوز اور اسے ریکارڈ کرتے ہوئے معیاری وقت گزرا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں