ایئرپورٹ

شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کا ایئرپورٹ دوبارہ کھل جائے گا

دمشق(رپورٹنگ آن لائن )شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب کا ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

یہ بات شامی خبر رساں ادارے نے پورٹ کی ۔حلب کا یہ ایئرپورٹ بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے دنوں میں بند کر دیا گیا تھا۔

اب شامی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ منگل 18 مارچ کو ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔سول ایوی ایشن کے مطابق پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے تکنیکی اور انتظامی نوعیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔