ایال زامیر

شام کے اہم مقامات پر ہمارا کنٹرول ہے،اسرائیلی فوج

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ جنوبی شام میں ان کی افواج کی موجودگی کا مقصد بہترین ممکنہ طریقے سے اپنا دفاع کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زامیر نے جنوبی شام میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں کے دورہ کیا اور اس دوران مزید کہا کہ ہم اہم مقامات کو کنٹرول کر رہے ہیں اور اپنی بہترین حفاظت کے لیے سرحد پر موجود ہیں۔

اسرائیلی چیف آف سٹاف نے جنوبی شام کا دورہ کیا۔ جنوبی شام میں ان کی افواج کے اہلکار 9 مقامات پر تعینات ہیں۔