پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان بفر زون میں کسی بھی فوج کی تعیناتی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔