تعمیرکامعاہدہ 107

شام کاامارات کی فرموں کیساتھ 300میگاواٹ کے بجلی گھرکی تعمیرکامعاہدہ

دمشق(ر پورٹنگ آن لائن )شام نے دارالحکومت دمشق کے قریب شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کے لیے متحدہ عرب امارات کی فرموں کے ساتھ معاہدے پردست خط کردیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کی اطلاع متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی دمشق میں صدر بشارالاسد سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئی ۔وہ شام میں ایک عشرہ قبل جنگ کے آغاز کے بعد صدر بشارالاسد سے ملاقات کرنے والے یواے ای کے پہلے اعلی عہدہ دار ہیں۔شام کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ وزارت بجلی اوراماراتی فرموں کے کنسورشیم نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں 300 میگاواٹ کی صلاحیت کے حامل شمسی توانائی کے پلانٹ کی تنصیب کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

شامی حکومت نے ابتدائی طور پر گذشتہ ماہ اس منصوبے کی منظوری دی تھی اور شامی وزیرمعیشت سمیرالخلیل نے اسے شام میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے لییمثبت اشارہ قراردیا تھا۔اس وقت یواے ای کی اقتصادی امور کی وزارت نے کہا تھا کہ وہ شام کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے اورمستقبل میں نئے شعبوں کی تلاش کے منصوبوں” پرسرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔شام میں جنگ کی وجہ سے پاورگرڈ اسٹیشن تباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے برقی رو کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور ملک کے بعض علاقوں میں چوبیس چوبیس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔اب ایندھن کی قلت ایک بحران کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں