اسرائیلی بمباری 41

شام پر اسرائیلی بمباری پورے خطے کے لیے خطرہ ہے ، ایردوآن

دمشق(رپورٹنگ آن لائن)شام پر اسرائیلی بمباری کے تازہ واقعے کے بعد ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان فون پر رابطہ ہوا اور دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی بمباری سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں ترکیہ کے ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ایردوآن نے شام کے لیے ترکیہ کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ان کا احمد الشرع سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اسرائیلی بمباری ناقابل قبول ہے اور یہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔ تاہم انہوں نے شام اور دروز قبیلے کے درمیاں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔

شام کے صدر احمد الشرع نے اس موقع پر صدر طیب ایردوآن کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی کہ وہ شام کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے شام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں