محمد شیاع السودانی 39

شام میں غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے جامع حل تلاش کیا جائے،عراق

بغداد(رپورٹنگ آن لائن)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے دورہ ایران کے موقعے پرشام میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کے لیے ایک جامع سیاسی حل پر زور دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے تہران سے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کا استحکام پورے خطے کے استحکام کی کلید ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں غیرملکی مداخلت کے خاتمے کے لیے ایک جامع سیاسی حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام میں مکالمے کی حمایت کرتے ہیں اور پڑوسی ممالک کو دھمکیوں کی زبان کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم شامی عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔

ان کی سیاسی قیادت کے انتخاب کی حمایت کرتے ہیں۔عراقی وزیراعظم نے شام میں استحکام کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں