تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام سے سیکیورٹی ڈیل میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی معاہدہ طے نہیں پایا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ نتائج اسرائیلی مفادات سے مشروط ہیں۔ دفتر نے کہا کہ اسرائیلی شرائط میں جنوب مغربی شام کو فوج سے پاک کرنا اور Druze کا تحفظ شامل ہیں۔