دمشق(رپورٹنگ آن لائن)شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کو عراق کے دورے کی دعوت ملی ہے۔ تاہم دورے کی تاریخ اور ایجنڈے کا تعین مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دو عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسعد الشیبانی بغداد کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دورہ کے دوران 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد 8 دسمبر 2024 کو شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔