احمد الشرع

شامی عبوری صدر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات ، سرحد پر کنٹرول پر تبادلہ خیال

عمان(رپورٹنگ آن لائن)شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اردن کا دورہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشرع عمان کے ہوائی اڈے پہنچے تو اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

اس دورے میں شامی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور بعض دیگر ذمے داران بھی تھے۔دونوں سربراہان کے درمیان خطے کی صورت حال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کا فروغ بھی زیر بحث آیا۔

اس کے ساتھ سیکورٹی چیلنجوں بالخصوص دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر کنٹرول کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔