دمشق( رپورٹنگ آن لائن)ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع عراق میں ہونے والے عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے جو عرب سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کریں گے، جو بغداد میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔