شامی صدر

شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

دمشق (ر پورٹنگ آن لائن)شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور دونوں میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔