ہاکان فیدان

شامی حکومت نے کرد جنگجوئوں کا مسئلہ حل نہ کیا خود نمٹیں گے،ترکیہ

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن )ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اگر شام کی نئی انتظامیہ امریکہ کے اتحادی کرد گروپوں کے بارے میں انقرہ کے خدشات کو دور نہیں کر سکتی ہے جسے وہ دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے تو ترکیہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیدان نے کہا کہ دمشق میں نئی انتظامیہ کے لیے شام کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور حفاظت کے تحت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انقرہ کا ترجیحی آپشن ہے۔ انہوں نیمزید کہا کہ عوامی تحفظ کے یونٹس کو فوری طور پر تحلیل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمیں اپنی قومی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے، تو فیدان نے جواب دیا، کچھ بھی ہوسکتا ۔شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم عبدی کے انقرہ کے ساتھ مذاکراتی حل تک پہنچنے کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، فیدان نے کہا کہ گروپ کو دمشق کے ساتھ ایسا حل تلاش کرنا چاہیے، کیونکہ اب ایک نئی حقیقت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حقیقت ان مسائل کو حل کرے گی، لیکن ساتھ ہی YPG/PKK کو معلوم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔