سلامتی کونسل

شامی حکومت تمام طبقات کا تحفظ یقینی بنائے، سلامتی کونسل

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں حالیہ سینکڑوں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی عبوری حکومت تمام مذہبی و نسلی طبقات کی سلامتی بلا امتیاز یقینی بنائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ مارچ کو مغربی شام میں شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔ خصوصا علوی شہریوں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔یاد رہے یہ علوی گروہ بشار الاسد کے حامی اور وفادار ہیں بشارالاسد کی آٹھ دسمبر 2024 کو برطرفی کے بعد اس قدر بڑی تعداد میں علوی ہلاکتیں پہلی بار ہوئی ہیں۔