شامی اپوزیشن

شامی اپوزیشن دھڑوں نے سلیمانیہ شہرکا کنٹرول سنبھال لیا

حمص(رپورٹنگ آن لائن)شام کی ھی تحریر الشام اور اس کے مسلح دھڑے شام کے چوتھے بڑے شہر حمات پر تین سمتوں سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حمص کی طرف روانہ ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق شامی مسلح دھڑے اب شام کی سب سے بڑی گورنری حمص شہر کے مرکز سے 48 کلومیٹر دور ہیں۔

یہ پیش رفت سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ حمات کا سب سے بڑا شہر سلمیانیہ شامی فوج کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حمص کے دیہی علاقوں میں تلبیسہ شہر بھی دھڑوں کے قبضے میں ہے۔

انہوں نے حمص کی جانب جنوبی حمات کے دیہی علاقوں سے 200 سے زائد فوجی گاڑیوں کے انخلا کی بھی تصدیق کی۔دوسری جانب شامی ٹیلی ویژن نے حمص کے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے گورنری میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔