احمد الشرع 45

شام، سینٹ کام کے سربراہ کی صدر احمد الشرع سے ملاقات

دمشق(رپورٹنگ آن لائن)شامی صدر احمد الشرع سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایڈمرل بریڈ کوپر نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات گزشتہ روزہوئی ۔ اس امر کا اظہار شامی ایوان صدر اور سینٹ کام کے جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا ۔

احمد الشرع سے اس ملاقات میں امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک بھی موجود تھے۔ نیز ایڈمرل بریڈ کوپر کی اہلیہ بھی اس موقع پر ہمراہ تھیں اور انہوں نے احمد الشرع اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ایڈمرل بریڈ کوپر اور ٹام بیرک نے شام میں داعش کے مقابلے کے لیے احمد الشرع کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شام میں داعش کے خاتمے سے امریکہ میں داعش کے حملوں کے خطرات میں کمی ہوگی۔ نیز صدر ٹرمپ کے ویژن کے مطابق مشرق وسطی اور شام میں امن و استحکام کے لیے کام جاری ہے۔اس موقع پر امریکی حکام نے لاپتہ امریکی شہریوں کی بازیابی میں مدد فراہمی پر شام کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں