لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا نیا گانا ” توری جاندی “کوک سٹوڈیو سے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرنے لگا میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ریٹنگ پر آگیا ویڈیوسانگ دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ٹک ٹاک ایپ پر بھی ٹرینڈنگ سونگ بن گیا جس کو پاکستان ،بھارت اور دنیابھر کے میوزک شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے لگی تفصیلات کے مطابق نامور گلوکارہ شازیہ منظور کے نئے گانے ” توری جاندی“کوکوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا گیا جس کو میوزک کے دلدادا افراد کی جانب خوب پسند کیا جارہا ہے
گلوکارہ شازیہ منظور ان دنوں سوشل میڈیا اور میوزک کی دنیا میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں جبکہ بھارتی پنجاب کے گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ان کے گانے گاکر ان کو دنیا بھر میں ٹربیوٹ پیش کر رہے ہے گلوکار شازیہ منظور کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے مداحوں کے پیار بھرے پیغامات موصول ہورے ہیں سب میرے نئے گانے کی تعریفیں کر رہے ہیں میرے سابقہ گانوں کی طرح یہ پنجابی گانا بھی موسیقی کے دلدادا افراد کے دلوں میں راج کریگا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آواز کے ذریعے دنیا بھر میں امن پیار محبت کا پیغام دینے کے ساتھ میوزک کے چاہنے والوں کو اچھی موسیقی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں ان کا کہنا تھا اس مرتبہ کوک سٹوڈیو میں بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کروایا گیا جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔