شازیہ مری

شازیہ مری کی مسافر بسوں سے 9 شہریوں کے اغوا کے بعد سفاکانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مسافر بسوں سے 9 شہریوں کے اغوا کے بعد سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا ظلم اور بربریت کی انتہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہین سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے خلاف پوری قوم متحد ہے ایسے عناصر کو ہر فورم پر شکست دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کے معصوم لوگوں کے خون سے اپنے ناپاک عزائم حاصل نہیں کر سکتے۔

انہوںنے کہاکہ شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سانحے میں شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کے غم میں مجھ سمیت ہر پاکستانی برابر کے شریک ہیں۔