شازیہ مری 169

شازیہ مری کا مری میں سیاحوں کے اموات پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کے اموات پر اظہار افسوس اور سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں برفباری نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،

پنجاب کے نااہل وزیر آعلی سے مری بھی سنبھالا نہیں جا رہا ہے، برف باری کے دوران ملک بھر سے لوگ تفریح کیلئے مری آتے ہیں، مری کوئی ناگا پربت نہیں ہے کہ حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کی نالائقی کی وجہہ سے سیاحوں کی اموات ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں