سارہ خان 283

شادی کے بعد سارہ خان پہلی پوسٹ شیئر کر دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے،

ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کو خاص بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے تمام حسین لمحات کو ایک ساتھ دکھایا ہے، ویڈیو کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں خود کو اپنی شادی کے تمام لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے سے نہیں روک سکی

، آپ سب لوگوں نے میری شادی کو اور بھی خاص بنایا۔ سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ماشاء اللہ ماشاء اللہ میں اللہ تعالی کی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور آپ سب لوگوں کا پیار دیا، ب

ے شک عزت دینے والا خدا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آخر میں میری شادی کے دنوں کو اپنے تصورات سے بھی زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے تمام ڈیزائنرز اور میک اپ ٹیم کیلیے ایک چھوٹا سا شکریہ نوٹ ہے ، اپنی سالگرہ کے دن (14 جولائی) سے لے کر نکاح کے دن (16 جولائی) تک میں نے ہر لمحے کو انجوائے کیا ہے، الحمدللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں