اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کاہ ہے کہ وہ شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کو مِس کررہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر جواب دیا کہ شادی کی سالگرہ پر میں بھی آپ کو بہت یاد کررہا ہوں، آپ کو شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
وسیم اکرم نے کہا کہ انشاء اللہ ہم جلد ملیں گے،اس سے قبل شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں وسیم سے شادی کو 8 برس ، ان سے بچھڑے 10 ماہ مکمل ہوگئے۔واضح رہے کہ شنیرا اور اْن کی بیٹی عائلہ گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اْن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔









