اقرا عزیز

شادی شوبزمیں نہیں کرنی تھی مگرقسمت کو کچھ اور منظور تھا، اقرا ء عزیز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اورخوبرواداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کم عمری میں شادی کرنے کی خواہش تھی اور یہ خواہش غیر متوقع طور پرپوری ہوگئی۔

اداکارہ اقراعزیزنیایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کبھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگرقدرت کوکچھ اورہی منظورتھا اورانکی شادی یاسرحسین سے ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اداکارومیزبان یاسرحسین عمرمیں ان سے بڑے ہیں لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ شادی میں عمر سے زیادہ اہم چیز باہمی سمجھ بوجھ اوراحترام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوبزکیساتھ ساتھ گھریلو زندگی کوبھی کامیابی سے مینج کرتی ہیں اورمیاں بیوی دونوں ایک دوسرے کا مکمل خیال رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے جذبات کی قدراورعزت ہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔