اداکارخوشحال خان

شادی سے متعلق بیان پراداکار خوشحال خان ماماز بوائے قرار

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان شادی سے متعلق اچھا اور اخلاقیات سے بھرپور بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

نحوست سے بھرے ذہن اداکار کی اچھی بات کو ہضم نہ کر سکے اور تنقید شروع کر دیـخوشحال خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے میزبان احمد علی بٹ نے یہ سوال پوچھا کہ آپ رومینٹک ہیں یا پھر دل پھینک انسان ہیں؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، نہیں!میں دل پھینک قسم کا انسان نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ میں کسی سے بھی محبت نہیں کرتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں اس لڑکی سے شادی کروں گا جسے میری والدہ پسند کریں گی اور میری شادی والدہ کے حکم کے بعد ہی ہو گی ورنہ میں اس طرح کے معاملات میں نہیں پڑتا، الحمدللہ۔خوشحال خان کا شادی کے بارے میں دیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اداکار کو ریڈ فلیگ اورماماز بوائے کہہ رہے ہیں۔بحیثیت مسلمان اداکار خوشحال خان کا بیان دینا نحوست سے بھرے ذہنوں کو پسند نہ آیا اور انہوں نے تنقید شروع کر دیـ