ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ جب میری شادی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور وکی کوشل کی شادی کترینہ کیف سے نہیں ہوئی تھی تب لوگ مجھے اور وکی کو طعنے دیتے تھے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف ان کی اوقات سے باہر ہیں۔رنویر سنگھ نے 31اگست کو ہونیوالے فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی اور اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز بھی بیان کیے۔ایوارڈز تقریب میں رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون بھی ایوارڈ لے اڑیں جبکہ وکی کوشل بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آنیوالی فلم تخت میں وہ اور وکی کوشل دونوں بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے خود اور وکی کوشل کو خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ دونوں شہزادوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے خود کو اور وکی کوشل کو خوبصورت اور دراز قد کے نوجوان بھی قرار دیا۔رنویر سنگھ نے بتایا کہ کس قدر انہوں نے فلم انڈسٹری میں 12سال تک محنت کرکے مشکل سے اپنی کمائی سے کروڑوں روپے کی مالیت کا عالیشان گھر خریدا۔اداکار نے بتایا کہ جب میری اور دپیکا پڈوکون اور وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی نہیں ہوئی تھی تب لوگ مجھے اور وکی کوشل کو طعنے دیا کرتے تھے کہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف تمہاری اوقات سے باہر ہیں۔









