شاداب خان

شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، سرجری تجویز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ انگلینڈ بھی جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں، معالجوں نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔ذرائع کے مطابق سرجری کے بعد شاداب خان لگ بھگ 3 ماہ تک ہر طرح کی کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔