شعیب ملک 11

شاداب خان ممکنہ طور پر پاکستان کے اگلے ٹی 20 کپتان ہوں گے،شعیب ملک کا دعویٰ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی کے معاملے پر غور شروع ہو گیا ہے اور آل راؤنڈر شاداب خان کو سلمان علی آغا کی جگہ ممکنہ کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاداب خان کا نام اب ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے لیے سامنے آنا شروع ہو گیا ہے، ہم چاہتے تھے کہ انہیں پہلے کپتان بنایا جائے، لیکن وہ اس وقت زخمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آغا کی کمزور قیادت اور ورلڈ کپ میں محدود کارکردگی نے ان کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں