لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) شائقین کرکٹ نے قومی کرکٹر حارث رئوف کی اہلیہ مزنا کو ان کے لئے خوش قسمت قرار دے دیا۔ہفتے کو پاکستان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر 5میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔اس میچ کو دیکھنے کیلئے حارث رئوف کی اہلیہ مزنا مسعود بھی میدان میں موجود تھیں اور یہی وجہ ہے کہ شائقین نے کرکٹ نے اہلیہ کو حارث رئوف کے لیے خوش قسمت قرار دیا۔
حارث نے پنڈی کی بے جان پچ پر شاندار بولنگ کا مظاہر ہ کیا اور 10اوورز میں 78رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں، مداحوں کا خیال ہے کہ اہلیہ کی میدان میں موجودگی حارث کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی۔میچ میں ایک لمحہ تو ایسا بھی آیا کہ جب مزنا بڑی اسکرین پر دکھائی دیں تو حارث رئوف نے اسی اوور میں وکٹ بھی لے لی، شوہر کی شانداربولنگ پر مزنابھی لطف اندوز ہوئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔