شی جن پھنگ

سی چھوان کو چینی طرز کی جدید کاری میں ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے دورہ سی چھوان کے دوران اس بات پر زور دیا کہ سی چھوان کو نئے عہد میں گورننس کو ایک نئی سطح پر فروغ دینا چاہیے اور اس صوبے کو چینی طرز کی جدید کاری میں ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ واپسی کے راستے پر صوبہ شان شی میں تیان ہان ویٹ لینڈپارک کا دورہ کیا۔ یہ ویٹ لینڈ پارک ہان چونگ ضلع میں دریائے ہان چیانگ کے دونوں جانب واقع ہے۔پارک کا قدرتی آبی رقبہ 6.5 مربع کلومیٹر ہے۔یہ صوبہ شان شی میں سب سے بڑا ویٹ لینڈ پارک ہے۔

اس پارک میں 314 قسم کے پودے، 30 قسم کی مچھلیاں اور 89 قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں۔گزشتہ ایک دہائی میں یہاں پانی کا معیار بہترین رہا ہے اور یہ جنوب سے شمال تک واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کے ماخذ علاقوں کے ماحولیاتی تحفظ کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے۔اسی دن انہوں نے ہان چونگ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔اس میوزیم میں ثقافتی آثار کے 5,220 سیٹ موجود ہیں، جن میں قیمتی ثقافتی آثار کے 490 سیٹ شامل ہیں۔