اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے تھر بلاک۔ ون منصوبے پر روز گار کے 11 سو سے زیادہ مواقع پیدا کئے ہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے مقامی افراد کو تعلیم و ہنر کی بنیاد پر مذکورہ منصوبے میں حصول روزگار کے لئے درخواست دینے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں تھر بلاک ون مائننگ فیلڈ میں مختلف عہدوں کے لئے ملازمتوں کا چارٹ بھی شیئر کیا۔