اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے قیام کے بعد سے چین نے پاکستان میں 70000سے زائد ملازمتیں پیدا کیں اور 25.4بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے،
گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کنسورشیم آف یونیورسٹیز کے تحت چوتھی ایکسچینج میکانزم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا مسلسل چھ سال تک چین پاکستان کا سرفہرست تجارتی شراکت دار رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل ساتویں سال چین پاکستان کا پہلا سرمایہ کاری کا ذریعہ بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور میں آگے بڑھنا خاص طور پر صدر شی جن پنگ کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کے بعد مجھے سی پیک کو دیکھ کر خوشی ہو ئی ۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے دو ممالک کے درمیان جامع تعاون کو فروغ دیا ہے جس میں تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اب ہم اس سے بھی زیادہ وسیع تر اور گہرے مرحلے میں جا رہے ہیں۔ ان کے بقول گوادر بندرگاہ، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی سمیت سی پیک منصو بوں کی بہت زیادہ ضرورت تھی اور پاکستانی ہم منصبوں کی جانب سے بہت عزت افزائی کی گئی ۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے مقامی لوگوں کی بہتری کے لیے اعلی معیار کی ترقی کے نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے معاشی اور سماجی ترقی کو ایک اعلی سطح تک پہنچایا ہے، میں نے اعلی تعلیم کے تبادلے میں وسیع تعاون دیکھا۔ ان کے مطابق سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز دونوں ممالک کے مابین ایک عظیم اقدام تھا جو چین اور پاکستان میں سٹڈی کی ایک اور لہر لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنسورشیم نے سی پیک کی معیار ی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ہماری تہذیب کو ایک اعلی سطح تک پہنچایا ہے۔