خالد منصور

سی پیک منصوبہ ملک میں صنعتی انقلاب لانے میں معاون ثابت ہوگا، خالد منصور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ملک میں صنعتی انقلاب لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے فرسٹ فارما سمٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اکانومی اور پاور کرائسس پر قابو پانے کیلئے چائنہ سے معاہدے کیے گئے تھے، انرجی فیول کی خرابی کے باعث ہمیں پاور بحران کا سامنا تھا۔ خالد منصور نے کہا ہے کہ 13 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 12 ارب ڈالر کے منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں، ہم اس وقت سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کیلئے ون ونڈو بنارہے ہیں، ہمارا خواب ہے کہ اس ملک میں صنعتی انقلاب لانا ہے، بزنس کمیونٹی بتائے کون سے شعبوں میں چائنیز کمپنیوں کو راغب کہا جاسکتا ہے۔