سی پیک

سی پیک ، قراقرم ہائی وے فیز II پراجیکٹ نے بہترین برج/ ٹنل ایوارڈ حاصل کر لیا ، چینی سفیر کی مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے قراقرم ہائی وے فیز II ( کے کے ایچ فیز II )کو بہترین سالانہ برج/ٹنل ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سی پیک دنیا میں بہترین پلوں اور ٹنل کا حامل ہے، سخت کوششیں رنگ لے آئیں۔ گوادر پرو کے مطابق نویں سالانہ انجینئرنگ نیوز ریکارڈ (ENR) کے گلوبل بیسٹ پراجیکٹس مقابلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت ایک اہم رابطہ منصوبے قراقرم ہائی وے فیز II (حویلیاں تا تھاکوٹ) کو اسکے شاندار ڈیزائن اور معیاری تعمیر پر برج / ٹنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چینی کمپنیوں نے اپنے کوالیفائیڈ انجینئرز اور آرکیٹیکٹس ذریعے ایوارڈ حاصل کرنے والے 30 منصوبوں میں سے پانچ منصوبے چین، پاکستان، گھانا، روانڈا اور تنزانیہ میں مکمل کیے ۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ایک ٹویٹر پیغام میں قراقرم ہائی وے فیز II ( کے کے ایچ فیز II )کو بہترین سالانہ برج/ٹنل ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سی پیک دنیا میں بہترین پلوں اور ٹنل کا حامل ہے، سخت کوششیں رنگ لے آئیں ۔

گوادر پرو کے مطابق 118 کلومیٹر طویل رابطہ منصوبہ تھاکوٹ-حویلیاں مقرہ وقت سے قبل تعمیر کے زمرے میں آتا ہے۔ کمرشل معاہدہ 22 دسمبر 2015 کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے درمیان ہوا۔ چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ نے 1315 ملین ڈالر مالیت کا منصو بہ مکمل کیا ۔ اس منصوبے میں 105 پل (60 بڑے، 42 درمیانے اور تین چھوٹے پل شامل ہیں) اور چھ ٹنل جن میں دو ایکسپریس وے پر اور چار کلاس II شاہراہ پر ہیں۔گوادر پرو کے مطابق برج/ٹنل ایوارڈز کے علاوہ، چینی انجینئرز نے ریٹیل/مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ، روڈ/ہائی وے، اور ایئر پورٹ/پورٹ کے زمرے میں ایوارڈ جیتے ہیں۔

چین کے شہر گوانگ ژو میں واقع گوانگ ژو جیا نہوا سینٹر کی تعمیر پر ریٹیل/مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ ایوارڈ گوانگژو یایوے لینڈسکیپ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کو دیا گیا۔ گھانا کے علاقے ٹیما میں واقع ٹیما پورٹ ایکسپینشن پروجیکٹ – فیز 1 کی تعمیر پر بہترین ایئرپورٹ/پورٹ ایوارڈ اے ای سی او ایم (AECOM )اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کو ملا ۔چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے روانڈا کے علاقے کیگا لی میں واقع54.56 کلومیٹر طویل کیگالی اربن روڈز اپ گریڈنگ پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے روڈ/ہائی وے ایوارڈ جیتا ۔

اسی طرح چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (CCECC) نے تنزانیہ کے جزیرے اونگوجا میں واقع بوبوبو-مہونڈا-مکوکوٹونی روڈ کی بحالی اور میٹم وے-میونی روڈ، فوونی-کومبینی روڈ، اور پیل-کینگلی روڈ زنزیبار کی اپ گریڈیشن پر ایک ایوارڈ حاصل کیا۔