لاہور ہائی کورٹ 51

سی ای او لیسکو رمضان بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 10فروری کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو پونے6کروڑ کا بجلی بل بھجوانے اور درستگی نہ کرنے کے معاملے پر سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست 10فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔جسٹس شاہد کریم کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے لیسکو چیف سے اس حوالے سے جواب طلب کر رکھا ہے۔شہری لیاقت علی کے مطابق لیسکو کی جانب سے پانچ کروڑ 79لاکھ 33ہزار 969روپے کا بجلی کا بل ارسال کیا گیا جو سراسر غلط اور غیر قانونی ہے۔ بل کی درستگی کے لیے لیسکو کے متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دی گئیں،

تاہم کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے 8دسمبر 2025ء کو نیپرا کو حکم دیا تھا کہ درخواست گزار کو سن کر بل کی درستگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں