سروس کمیشن 31

سی ایس ایس 2025کے حتمی نتائج میں تاخیر ،اپریل تک موخر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج میں تاخیر کا اعلان کر دیا،نتائج کا اجرا ء اپریل 2026 تک موخر کیا گیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی تعداد کا تعین کامن ٹریننگ پروگرام کے 54ویں بیچ کے آغاز کے بعد کیا جائے گا، یہ تربیتی پروگرام 27 مارچ 2026 سے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عام طور پر سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان امتحانات کے چند ماہ بعد کر دیا جاتا ہے تاہم اس بار اسامیوں کی حتمی تعداد طے نہ ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ اس سال کی حتمی اسامیوں کا تعین سی ٹی پی کے 54ویں بیچ کے آغاز کے بعد کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ تشہیر کی جائے گی، اس حوالے سے ایف پی ایس سی کے پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج اپریل 2026 میں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں